خورشید شاہ اسپیکر کے امیدوار

ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ خورشید شاہ اتحادی جماعتوں کے سپیکر کے متفقہ امیداور ہوں گے ۔ سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے مشاورت کے بعد خورشید شاہ صاحب کے نام کی منظوری دے دی ہے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون، ایم ایم اے، اے این پی اور دیگر نے متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا تھا، وزیراعظم کا امیدوار نون لیگ اور ڈپٹی سپیکر کا ایم ایم اے سے ہوگا ۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر کے مطابق دھاندلی زدہ انتخابات پر تمام تر تحفظات کے باوجود پارلیمنٹ میں بیٹھ کر مقابلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی قیادت نے تمام جمہوری قوتوں کو متحد کیا، پارلیمنٹ کو مضبوط بنائیں گے، ہر عہدے پر تحریک انصاف اور اتحادیوں کا مقابلہ کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے