پاکستان24 متفرق خبریں

خان نااہلی، بنچ ٹوٹ گیا

اگست 6, 2018 < 1 min

خان نااہلی، بنچ ٹوٹ گیا

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت بطور رکن قومی اسمبلی نااہل قرار دینے اور وزارت عظمی کا حلف اٹھانے سے روکنے کی درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی ۔ نئے بنچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دیا گیا ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے شہدا فاؤنڈیشن کے حافظ احتشام کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی اور درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل سنے ۔ درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں۔ انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کا ذکر نہیں کیا ۔ امریکی عدالت عمران خان کو ٹیریان کا والد قرار دے چکی ہے جس سے عمران خان نے کبھی انکار بھی نہیں کیا۔ ریحام خان نے بھی اپنی کتاب میں عمران خان پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ایسے شخص کا وزیراعظم بننا ملکی سالمیت اور وقار کے خلاف ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محٖوظ کیا تاہم بعد میں درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے