پاکستان24 متفرق خبریں

عدلیہ مخالف نعرے دہشت گردی قرار

اگست 9, 2018 < 1 min

عدلیہ مخالف نعرے دہشت گردی قرار

Reading Time: < 1 minute

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج میں عدلیہ مخالف نعروں پر اپوزیشن جماعتوں کے مظاہرین کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ مقدمے میں پیپلز پارٹی کے دو کارکن نامزد کئے گئے ہیں جبکہ دیگر کو نامعلوم کہا گیا ہے ۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے گزشتہ روز کئے گئے احتجاج میں عدلیہ مخالف نعروں کی بنیاد پر تھانہ سیکریٹریٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم اب تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

تھانہ سیکریٹریٹ میں‌درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے علاوہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 228 کے تحت درج کیا گیا ہے جو کہ عدلیہ اور دیگر ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر اور نعرے بازی کرنے سے متعلق ہے۔ مقدمے میں پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما شہزادہ کوثر گیلانی کے علاوہ راجہ امتیاز علی نامزد ہیں جب کہ دیگر نامعلوم افراد ہیں، احتجاج کی وڈیو میں نظر آنے والے دیگر ملزمان کو نشاندہی کے بعد باقاعدہ طور پر نامزد کیا جائے گا ۔
گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے سامنے اپوزیشن جماعتوں نے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا تھا ۔ جس میں مولانا فضل الرحمان، یوسف رضا گیلانی، قمر زمان کائرہ، خواجہ سعد رفیق، راجہ ظفرالحق اور دیگر اہم رہنماؤں نے خطاب کیا تھا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے