عالمی خبریں

ناکام عاشق کی جہاز اڑا کر خودکشی

اگست 11, 2018 2 min

ناکام عاشق کی جہاز اڑا کر خودکشی

Reading Time: 2 minutes

امریکا میں ایک نجی ائرلائن کے مسافر طیارے کو ایک مایوس انجینئر نے اڑا کر تباہ کر دیا جس میں اس کی اپنی بھی موت واقع ہو گئی ۔

امریکی ٹی وی چینلز کے مطابق واشنگٹن کے شہر سیئٹل کے ٹاکوما ائرپورٹ پر الاسکا ائرلائن کے مسافر طیارے نے کنٹرول ٹاور کی اجازت کے بغیر اڑان بھری تو حکام اور شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ۔ فوری طور پر شہر بھر میں ہائی الرٹ جاری کر کے تمام پروازوں کو گراؤنڈ کر دیا گیا جبکہ امریکی فضائیہ کی مدد طلب کرلی گئی ۔ اڑایا گیا طیارہ خالی تھا ۔

امریکی ائرفورس نے ایف 15 جنگی جہازوں کو روانہ کر دیا جنہوں نے کمرشل طیارے کا تعاقب کرکے گھیرے میں لے لیا ۔ کنٹرول ٹاور نے ہائی جیکر سے رابطہ کرکے اس کی شناخت پوچھی تو پائلٹ نے بتایا کہ الاسکا ائرلائنز کا اپنا ملازم اور طیارے کا انجینئر ہے ۔ ایف 15 جنگی طیاروں کے پائلٹس اور کنٹرول ٹاور حکام نے اسے جہاز کا رخ واپس موڑنے اور اتارنے کا حکم دیا۔ تاہم طیارے نے کچھ دیر پرواز کے بعد قلابازیاں کھائیں اور پھر کیٹرون آئی لینڈ کے مقام پر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا ۔

حکام کے مطابق ہائی جیکر مقامی تھا جس کا نام رچ اور عمر 29 سال تھی جبکہ وہ واشنگٹن کے علاقے پیئرس کاؤنٹی کا رہائشی تھا۔ امریکی حکام نے یہ بھی کہا کہ یہ دہشت گردی نہیں بلکہ خودکشی کا واقعہ نظر آتا ہے، پائلٹ کی کم مہارت اور اسٹنٹ دکھانے کی کوشش طیارہ گرنے کی وجہ بنی ہے ۔

میڈیا پر مایوس انجینئر/پائلٹ کی کنٹرول ٹاور حکام سے گفتگو بھی سامنے آئی ہے جس میں ہائی جیکر کہتا ہے کہ بہت سارے لوگ مجھے سے محبت کرتے ہیں اور انہیں میری اس حرکت پر شرمندگی و مایوسی ہوگی، میں سب سے معافی مانگتا ہوں، میں ایک ٹوٹا ہوا انسان ہوں ۔ طیارہ اڑانے والے نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں کامیابی سے طیارے کو نیچے اتار لوں تو کیا الاسکا ائرلائن مجھے پائلٹ رکھ لے گی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے