پاکستان پاکستان24

کل 329 ارکان نے حلف اٹھایا

اگست 13, 2018 2 min

کل 329 ارکان نے حلف اٹھایا

Reading Time: 2 minutes

عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کے پہلے مرحلے میں قومی اسمبلی کے علاوہ سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں نو منتخب ارکان پارلیمان نے حلف اٹھایا ہے ۔ قومی اسمبلی کے 329 ارکان کی کامیابی کے نوٹی فیکیشن جاری کئے گئے تھے تاہم 324 ارکان نے حلف اٹھایا ہے جبکہ ارکان کی کل تعداد 342 ہے ۔ دو نشستوں پر الیکشن نہیں ہوا جبکہ سات نشستیں امیدواروں نے جیت کے بعد خالی کی ہیں ۔

سندھ اسمبلی کے 165 ارکان، بلوچستان اسمبلی کے 60 ارکان اور خیبر پختونخوا کے 112 ارکان نے حلف اٹھایا جبکہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بدھ کو ہو گا جہاں تحریک انصاف حکومت بنانے کی سب سے بڑی دعوے دار ہے ۔
قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں حلف برادری کے بعد اگلے مرحلے میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو گا اور اس کے بعد قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا اور آخری مرحلے میں وزیراعظم اور وزراء اعلی حلف لینے کے بعد اپنی کابینہ تشکیل دیں گے اور اقتدار کی منتقلی کا مرحلہ اپنے انجام کو پہنچے گا ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو کے مصافحے کو ٹی وی چینلز نے خصوصی کوریج دی گئی جبکہ عمران خان کی واسکٹ کے ساتھ تصاویر بنانے کو بھی مرچ مصالحہ لگا کر نشر کیا ۔

حزب اختلاف کی جماعتوں نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ایوان میں آواز بلند کرنے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم اجلاس کے موقع پر کوئی ہنگامہ آرائی دیکھنے میں نہیں آئی اور صرف مہمانوں کی گیلری سے سیاسی نعرے بلند ہوئے جنھیں سپیکر قومی اسمبلی ایازق صادق نے خاموش کروا دیا ۔

پاکستان کی قومی اسمبلی، صوبہ سندھ اور بلوچستان میں نومنتخب ارکان اسمبلی کے حلف اٹھانے اور اس کے بعد ارکان نے رولز آف ممبرز کے رجسٹر پر دستخط کیے جانے کے بعد پہلا مرحلہ ختم ہونے کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس بدھ تک جبکہ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جمعرات تک جبکہ قومی اسمبلی کا جلاس بدھ تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے