کھیل

ہم ہار کے ہی لائق تھے، کوہلی

اگست 13, 2018 2 min

ہم ہار کے ہی لائق تھے، کوہلی

Reading Time: 2 minutes

ٹیسٹ کرکٹ کی نمبر ایک ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے لارڈز ٹیسٹ میں شکست پر کہا ہے کہ ہم ہار کے ہی لائق تھے ۔ ورات کوہلی کا کہنا ہے کہ آپ بیٹھ کر حالات کا رونا نہیں رو سکتے ۔

انڈیا کی ٹیم بارش سے متاثرہ میچ میں چوتھے ہی دن گھٹنے ٹیک گئی ۔ پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلا گیا جس میں پہلا دن پورا کا پورا بارش کی نذر ہو گیا۔ دوسرے دن بھی صرف 35.2 اوورز کا کھیل ہوا جس میں انڈیا کی پوری ٹیم آوٹ ہو گئی ۔ چوتھے دن بھی کھیل کئی بار بارش سے متاثر ہوا اور انڈیا کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 47 اوورز میں آوٹ ہو گئی ۔

پہلی اننگز میں انڈیا 107 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی جبکہ دوسری اننگز میں تمام تر کوششوں کے باوجود 130 رنز ہی بنا سکی اور اننگز کی شکست سے دو چار ہوئی ۔ انگلینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 396 رنز بنا کر اپنی پہلی اننگ ڈکليئر کر دی تھی ۔

برمنگھم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں 200 رنز بنانے والے کپتان وراٹ کوہلی لارڈز میں صرف 40 رنز بنا سکے۔ انڈیا کے برعکس صرف 25 ٹیسٹ میچوں کا تجربہ رکھنے والے انگلش بلے باز ووکس نے تنہا 137 رنز کی اننگز کھیلی ۔ ورات کوہلی 68، مرلی وجے اور پجارا 59-59، رہانے 47 اور شیکھر دھون نے 31 ٹیسٹ میچز کھیل رکھے ہیں ۔

37 ٹیسٹ میچز میں انڈیا کی کپتانی کرنے والے وراٹ کوہلی کو 21 میچوں میں کامیابی ملی ہے لیکن انگلینڈ میں مسلسل دو شکست نے ان کے سامنے بڑے چیلنجز پیدا کر دیے ہیں ۔

انڈیا کے سابق کرکٹر گاوسکر نے بھی اپنے مضمون میں دھون کو بینچ پر بٹھائے جانے پر حیرت کا اظہار کیا تھا ۔ اس سے قبل انڈیا کے سابق کرکٹر سورو گنگولی نے کہا تھا کہ انڈیا کی بیٹنگ یونٹ میں لڑنے والے کردار کی کمی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے