کالم

ہارنے کے بعد راجہ اشفاق سخت علیل

اگست 14, 2018 3 min

ہارنے کے بعد راجہ اشفاق سخت علیل

Reading Time: 3 minutes

عبید عباسی
صحافی

راجہ اشفاق سرور میجر ریٹائرڈ لطاسب سے ہار کے بعد صدمے میں چلے گئے 

مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر محنت اور افرادی قوت راجہ اشفاق سرور گزشتہ الیکشن میں شکست کے بعد صدمے کی وجہ سے لاھور کے نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ ICU میں زیر علاج ھیں۔

فیملی زرائع کے مطابق راجہ اشفاق سرور لاھور کے ایک نجی ہسپتال کے ICU میں ہیں، جہاں انکی حالت خطرے میں بتائی جاتی ھے۔ خاندانی زرائع  کا کہنا ھے کہ راجہ صاحب گزشتہ ہفتے اپنی بہن کے گھر فیص آباد تشریف لائے اور فورا لاہور کے لے روانہ ہوگئے جس پہ ان کی بہن اور بھانجوں کو بڑی حیرت ہوئی کہ راجہ صاحب جب بھی فیص آباد آتے تو قیام کرتے، مگر گزشتہ ہفتے وہ یہ کہہ کر فورا لاہور چلے گیے وہ انھیں لاہور میں کام ھے باوجود اسکے کہ راجہ صاحب کے بھانجے راجہ تیمور کی شادی 18 اگست کو اسلام آباد میں طے ھے۔ یاد رہے کہ الیکشن کی ہار کے بعد راجہ صاحب کا اپنی بہن کے گھر فیص آباد کا پہلا ویذٹ تھا جس میں وہ خاصے stress میں تھے۔

خاندانی ذرائع نے تصدیق کی کہ گزشتہ ہفتے ان کے ملازم نے انھیں انکے کمرے میں بے ہوشی کی حالت میں پایا جبکہ انکے ناک سے خون بھی آ رہا تھا۔ تاہم بعد میں انھیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن طبعیت زیادہ خرابی کی وجہ سے انتہائی نگداشت یونٹ میں منتقل کر دیا گیا اور ان کی حالت خطرے میں ھے۔

فیملی ذرائع نے پاکستان 24 سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ھے کہ راجہ صاحب تین دہائیوں سے سیاست میں ھٰیں اور PP-6 مری سے الیکشن لڑتے آ رھے ہیں لیکن اس وقت انکو میجر(ریٹایرڈ) لاطاسب ستی پی ٹی آئی کے امیدوار سے شکت کا سامنا کرنا پڑا جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگئے اور صدمے میں چلے گئے ۔

راجہ صاحب کی فیملی زراہع نے اس بات کی تصدیق بھی کی ھے کہ انکے صدمے کی ایک وجہ یہ بھی ھے کہ وہ گزشتہ 30سالوں سے سرکاری پروٹوکول انجوائے کر رھے تھے جوکہ اچانک ختم ھو گیا۔ "راجہ صاحب سرکاری پروٹوکول کے انتہائی شوقین تھے مری آبائی حلقے میں ہوں یا لاہور میں، ہميشہ پنجاب پولیس کی اہلکار اور گاڑیاں اپنے ساتھ رکھتے، لیکن یہ سب کھچہ ختم ہونے سے راجہ صاحب دلبرداشتہ ہوگئے، ” فیملی زرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پہ پاکستان 24 کو بتایا۔

سابق وزیراعظم شاھد خاقان جن کا تعلق بھی مری سے ھے جن کو صداقت عباسی سے شکست ہوئی کا راجہ اشفاق سرور سے اکثر اس بات پہ اختلاف ھوتا تھا کہ شاھد عباسی سادہ طبعیت کے مالک ھیں اور پروٹوکول بالکل پسند نہیں کرتے تھے، جبکہ راجہ صاحب اس کے بالکل الٹ تھے ۔

راجہ صاحب کیوں ہارے
راجہ صاحب سیاست کے ایک پرانے کھلاڑی تصور کیے جاتے تھے جو تقریبا صوبائی الیکشن ھمیشہ سے جیتتے رھے ہیں۔ لیکن گزشتہ الیکشن میں ان کے ہارنے کی وجہ مری کے عوام میں انکے خلاف نفرت تھی۔ کیونکہ انھوں نے 30 سالوں میں مری کے عوام کے لیے کچھ نہ کیا جس کا بدلہ انھوں نے 25 جولائی کو پی ٹی آئی کے امیدوار لطاسب ستی کو جتوا کر لے لیا ۔ راجہ صاحب تحصیل مری میں اپنے مخصوص لوگوں کو نوازنے میں بڑے مشہور تھے اور بالخصوص مری کے پٹواریوں اور تحصیلداروں میں اپنا اثرو رسوخ رکھتے تھے۔ تحصیل مری کے اندر کوئی تحصیل دار ،پٹواری، اور گرداور راجہ اشفاق سرور کی مرضی کے بغیر تعینات نہیں ھو سکتا تھا۔ اور وہ میاں شہبازشریف کے بہت قریب تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے