پاکستان24 متفرق خبریں

اسد قیصر اسپیکر منتخب

اگست 15, 2018 2 min

اسد قیصر اسپیکر منتخب

Reading Time: 2 minutes

تحریک انصاف کے امیدوار اسد قیصر قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ نے 146 ووٹ حاصل کئے ۔ اسد قیصر نے 176 ووٹ لئے ۔ کل 330 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ 8 ووٹ مسترد کئے گئے ۔

نتائج کے اعلان کے بعد سابق ڈپٹی اسپیکر مرتضی عباسی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٓجعلی اور مصنوعی مینڈیٹ دیا گیا ہے ۔ اسد قیصر کے حلف کے دوران اپوزیشن کے ن لیگی ارکان نے ووٹ کو عزت دو اور ووٹ چور نامنظور کے نعرے لگائے ۔

قومی اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہوگیا ۔ تحریک انصاف اور اتحادیوں کے امیدوار اسد قیصر نے اپوزیشن کے امیدوار خورشید شاہ کو شکست دے دی کل ووٹ 330کاسٹ ہوئے اسد قیصر نے 176جبکہ خورشید شاہ نے 146 ووٹ حاصل کئے آٹھ ووٹ مسترد ہوئے حکومتی اتحاد کو چار آزاد ملا کر 179 جبکہ اپوزیشن کو 151 کی حمائت حاصل تھی اعدادوشمار کے مطابق بظاہر خورشید شاہ کے پانچ جبکہ اسد قیصر کے تین ووٹ مسترد ہوئے اسد قیصر کی جیت کا اعلان ہوتے ہی مسلم لیگ ن کے ارکان نے نوازشریف کی تصاویر اٹھا کر احتجاج شروع کر دیا ۔ مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ یہ مصنوعی مینڈیٹ دلوایا گیا ہے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے ارکان آمنے سامنے آ گئے اور گھتم گھتا ہونے کی کوشش کی پی پی پی اس دوران خاموش رہی ۔ مسلم لیگ ن نے خورشید شاہ کو ووٹ تو دیا مگر پی پی پی نے سیاہ پٹیاں باندھنے اور احتجاج میں مسلم لیگ ن کا ساتھ نہیں دیا ۔ ووٹنگ کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب نامزد وزیر اعظم عمران خان اپنا اسمبلی کارڈ گھرچھوڑ آئے سپیکر نے انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی تو پی پی پی کے عبد القادر پٹیل نے احتجاج کیا ان کے پاس اسمبلی کارڈ نہیں تو انہیں ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا وہ جاکر کارڈ لے کر آئے اس پر سپیکر نے کہا کہ وہ بھی انہیں بتادیتے تو انہیں بھی اجازت دے دی جاتی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے