پاکستان

نئے وزیراعظم نے حلف اٹھا لیا

اگست 18, 2018 < 1 min

نئے وزیراعظم نے حلف اٹھا لیا

Reading Time: < 1 minute

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایوانِ صدر اسلام آباد میں حلف اٹھا کر باضابطہ طور پر پاکستان کے 22 ویں وزیرِ اعظم بن گئے ہیں ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے عمران خان سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیا ۔

تقریب میں شرکت کے لیے ایوان صدر میں نگران وزیراعظم ناصر الملک، اہم سیاسی شخصیات، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، غیر ملکی سفارت کار، ٹی وی اینکرز اور تحریک انصاف کے حامی افراد شامل تھے ۔

حلف کے موقعے پر تحریک انصاف کے سرکردہ رہنماؤں کے علاوہ سابق کرکٹرز بھی موجود تھے ۔ انڈیا سے سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سندھو نے تقریب میں شرکت کی ۔

حلف کے الفاظ پڑھتے ہوئے عمران خان نے تین سے چار بار غلطی کی اور پھر ہنستے ہوئے دیکھے گئے ۔ عمران خان نے خاتم النبیین کا لفظ درست ادا نہ کیا، صدر ممنون حسین ان کی تصحیح کرتے رہے ۔ نئے وزیراعظم نے روز قیامت کو روز قیادت پڑھا اور پھر ہنس پڑے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے