متفرق خبریں

تبدیلی کا پہلا نظارہ

اگست 19, 2018 < 1 min

تبدیلی کا پہلا نظارہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں حکومت بدلنے کے ساتھ بہت سی چیزیں بدلتی ہیں مگر جو محکمہ اور دفتر سب سے تیزی سے خود کو نئی حکومت کے رنگ ڈھنگ میں ڈھالتا ہے وہ سرکاری ٹی وی ہے ۔

موجودہ تحریک انصاف کی حکومت کا سلوگن ہی چونکہ تبدیلی ہے تو ۲۵ جولائی کی رات سے ہی سرکاری ٹی وی کو راولپنڈی سے کنٹرول کیا جانا شروع ہو چکا تھا جس کی نشانی ہارنے والی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کو نہ دکھانا تھا ۔

اگلے دن ہی پی ٹی وی نے تبدیلی آ گئی کے ہیڈر اور ٹکرز نشر کرنا شروع کر دیے اور اب حالت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ پنجاب اسمبلی سے رپورٹنگ کے وقت سرکاری ٹی وی یعنی پی ٹی وی اور تحریک انصاف یعنی پی ٹی آئی کا فرق ہی بھول گئے ہیں ۔

خاتون رپورٹر کا تعارف اب غلطی یا جلد بازی یا شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کے نتیجے میں نمائندہ پی ٹی وی کے بجائے نمائندہ پی ٹی آئی لکھا گیا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے