پاکستان پاکستان24

وزیراعظم کا ٹوئٹر پر پیغام

اگست 21, 2018 < 1 min

وزیراعظم کا ٹوئٹر پر پیغام

Reading Time: < 1 minute

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنے بیانات اور پیغامات پہنچانے کیلئے ٹوئٹر کے استعمال کو برقرار رکھا ہے ۔ منگل کو ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ مستقبل کی جانب پیش قدمی کے لیے انڈیا اور پاکستان کو مذاکرات کرنا ہوں گے اور کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کا حل نکالنا ہو گا ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ غربت مٹانے اور برصغیر کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کا آسان ترین نسخہ ہے کہ بات چیت کے ذریعے تنازعات حل کیے جائیں اور باہمی تجارت کا آغاز کیا جائے۔ وزیراعظم نے اپنی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے انڈین کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو انڈیا واپسی پر تنقید اور دھمکیوں کا نشانہ بنائے جانے پر بھی ردعمل دیا ظاہر کیا ہے ۔ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان آنے پر سدھو کے مشکور ہیں ۔ سدھو امن کا پیامبر بن کر آیا جسے پاکستانی عوام نے بے پناہ محبت اور پیار دیا ۔

یاد رہے کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں نوجوت سدھو پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے گلے ملے تھے جس پر انھیں انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے