متفرق خبریں

ویڈیو بنانے پر شیخ رشید آپے سے باہر

اگست 21, 2018 < 1 min

ویڈیو بنانے پر شیخ رشید آپے سے باہر

Reading Time: < 1 minute

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے لال حویلی کے باہر ملاقات کیلئے آنے والی خاتون سے بدتمیزی کی اور اس کی ویڈیو بنانے والے ٹی وی کیمرا مین کا موبائل چھین کر توڑ دیا ۔ صحافی تنظیموں کی جانب سے واقعہ مذمت کی جا رہی ہے ۔

پاکستان ٹوئنٹی فور کو نیوز 24 کے کیمرا مین عاقب رانا نے بتایا کہ وہ رپورٹر صداقت کے ہمراہ شیخ رشید کے ساتھ ریکارڈنگ کرنے لال حویلی گئے تھے جہاں یہ واقعہ پیش آیا ۔ عاقب رانا کے مطابق ریکارڈنگ کے بعد جب وہ باہر آ کر سیٹلائٹ وین میں بیٹھے تو لال حویلی کے دروازے پر ایک بزرگ خاتون سیکورٹی عملے سے اندر جا کر شیخ رشید سے ملنے کیلئے بضد تھی ۔ عاقب کا کہنا تھا کہ اسی دوران شیخ رشید باہر آئے اور دروازے پر ہی اونچی آواز میں بزرگ خاتون سے گفتگو کی ۔

عاقب نے بتایا کہ ‘میں نے اسی دوران اپنا فون آن کر کے ویڈیو بنائی’ ۔ اس نے مزید بتایا کہ شیخ رشید اپنے سیکورٹی اہلکاروں کے ہمراہ میرے قریب آئے اور بولے کہ تم ویڈیو بنا رہے ہو، یہ کہہ کر میرے ہاتھ سے فون چھین کر کنکریٹ کے بلاک پر دے مارا ۔

عاقب نے پاکستان ٹوئنٹی فور کو بتایا کہ شیخ رشید کے سیکرٹری جاوید قریشی نے میرا فون اٹھا کر اس میں سے بنائی گئی ویڈیو ڈیلیٹ کی اور پھر مجھے واپس کیا ۔

اس حوالے سے جب شیخ رشید اور ان کے سیکرٹری سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو جواب نہ دیا گیا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے