کالم

انڈیا نے انگلش ٹیم کو شکست دیدی

اگست 22, 2018 < 1 min

انڈیا نے انگلش ٹیم کو شکست دیدی

Reading Time: < 1 minute

انڈیا نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 203 رنز سے شکست دیدی ہے ۔ ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ کے آخری دن انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو انڈیا کو جیت کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھی ۔ روی چندرن اشون نے جمی اینڈرسن کو میچ کے تیسرے ہی اوور میں اجنکیا ریحانے کے ہاتھوں کیچ کرا کر انگلینڈ کی اننگز 317 رنز پر تمام کر دی ۔

انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 521 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن اس کی پوری ٹیم 317 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انگلش بلے باز جوز بٹلر اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل کرنے کے بعد 106 رنز پر آؤٹ ہوئے ۔ انڈیا کی جانب سے جسپریت بمرا سب سے کامیاب بولر رہے، انھوں نے 85 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں ۔

یہ انڈیا کی انگلینڈ کے خلاف انگلینڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں صرف ساتویں کامیابی ہے۔ اس میچ سے پہلے انگلینڈ میں کھیلے گئے گذشتہ 11 میچوں میں انڈیا نے صرف ایک میچ جیتا تھا۔ پانچ میچوں کی اس سیریز میں انگلینڈ کو اب دو ایک کی برتری حاصل ہے۔ چوتھا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے ساؤتھ ہیمپٹن میں کھیلا جائے گا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے