پاکستان24 عالمی خبریں

امریکا اپنے بیان پر قائم ہے

اگست 24, 2018 < 1 min

امریکا اپنے بیان پر قائم ہے

Reading Time: < 1 minute

امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے عمران خان اور سیکرٹری پومپیو کے فون پراپنا بیان واپس لینے سے انکار کر دیا ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اپنے جاری کردہ بیان پر قائم ہے۔

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے نئے بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مائیک پومیو کے درمیان اچھے ماحول میں بات ہوئی ۔

واضح رہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ نے دہشت گردی سے متعلق ریمارکس شامل کرنے پر اعتراض کیا تھا، دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں دہشتگردوں کی پاکستان میں پناہ گاہوں پر بات چیت نہیں ہوئی تھی اور امریکی بیان میں غلط لکھا گیا تھا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے