پاکستان

نامزد گورنر بلوچستان کا افسوس

اگست 26, 2018 < 1 min

نامزد گورنر بلوچستان کا افسوس

Reading Time: < 1 minute

ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے گورنر بلوچستان کا عہدہ لینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے تحقیقات کر لی جائیں ۔ ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے خلاف کسی قسم کا کوئی کیس نہیں ہے۔

نامزد گورنر بلوچستان نے کہا کہ میں بیٹھا ہوا ہوں، نیب نے کارروائی کرنی ہے کر لے ۔ ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کا کہنا تھا کہ اگر کچھ ثابت ہوتا ہے تو میرا گلہ اور ان کا ہاتھ، اگر کچھ ثابت نہیں ہوتا تو پھر ہمارے دشمن کو سوچنا چاہئے، ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے کہا کہ ہمارا خاندان بانیان پاکستان میں سے ہے،تحریک انصاف کے بہت سے دشمن ہیں،نامزد گورنر بلوچستان نے کہا کہ جو انسان اگے نکلنے کی کوشش کرتا ہے اس کے پیچھے اس طرح کی باتیں شروع ہو جاتی ہیں، کردار کشی کرنے والوں کو تھوڑا سوچنا چاہئے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے