پاکستان24 متفرق خبریں

مذاکرات کامیاب، وزیرستان دھرنا ختم

اگست 26, 2018 < 1 min

مذاکرات کامیاب، وزیرستان دھرنا ختم

Reading Time: < 1 minute

عظمت گل/ نمائندہ خصوصی پشاور

شمالی وزیرستان دھرنا ختم کر دیا گیا ہے اور مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں ۔ اس بات کا اعلان دھرنا قائدین نے کیا ہے اور کہا ہے کہ جرگہ اور سول انتظامیہ کے مابین مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد دھرنا کے شرکاء نے باقاعدہ طور پر دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
جرگہ کے مطابق شمالی وزیرستان کےخٹی کلی واقعے میں جاں بحق اور زخمیوں کو شہداء پیکج دیا جائے گا۔ انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے کی آزادانہ انکوائری ہوگی۔ جرگہ ممبران نے کہا ہے کہ جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی ۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ کسی بھی گاؤں میں آئندہ عارضی کرفیو نافذ نہیں ہوگا جبکہ مشران اور انتظامیہ کی اجازت کے بغیر فورسز سرچ آپریشن نہیں کریں گی ۔
یہ بھی تسلیم کیا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان خٹی کلی کے گرفتار 3 نوجوانوں میں سے ایک کو رہا جبکہ 2 کو سول کورٹ میں پیش کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ علاقے میں اپنے حقوق کیلئے مظاہرہ کرنے والوں پر فوج کی فائرنگ سے مبینہ طور پر دو نوجوان جاں بحق جبکہ سات زخمی ہو گئے تھے جس کے خلاف دھرنا گیا تھا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے