پاکستان

فضل الرحمان کو زرداری سے امید

اگست 27, 2018 < 1 min

فضل الرحمان کو زرداری سے امید

Reading Time: < 1 minute

متحدہ مجلس عمل کے سربراہ اور حزب اختلاف کی طرف سے نامزد صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں توازن کےلئے پیپلز پارٹی کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے، آصف علی زرداری کو منانے کی کوشش کروں گا ۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ وہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے شکر گزار ہیں جنھوں نے ان پر اعتماد کیا، توقع ہے پیپلز پارٹی بھی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی ۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں متفقہ امیدوار پر اتفاق رائے نہ ہو سکا، لیکن پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ آپ پل کا کردار ادا کریں تو اب پیپلز پارٹی کو بھی اپنی ضد ختم کر دینی چاہیے ۔

سابق صدر آصف زرداری کی اپوزیشن اتحاد سے دوری اور مجبوریوں کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے مولانا کا کہنا تھا کہ وہ دوست کو مشکل کا شکار نہیں کرتے ۔ مولانا فضل الرحمن کہ کہنا تھا کہ وہ اس مان کے ساتھ آصف علی زرداری کے پاس جائیں گے کہ وہ ان کی بات سو فیصد مان لیں گے

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے