متفرق خبریں

صدارتی الیکشن کیلئے پارٹی پوزیشن

اگست 28, 2018 < 1 min

صدارتی الیکشن کیلئے پارٹی پوزیشن

Reading Time: < 1 minute

کراچی(رپورٹ:عبدالجبارناصر)

ملک میں 2018ء کے صدارتی انتخابات 4ستمبر کو ہورہے ہیں۔صدارتی الیکٹورل کالج کے 6یونٹوں کے 1174(706صدارتی ووٹ)میں سے1124ارکان(50نشستیں خالی ہیں) حق رائے دہی استعمال کریں گے،جو676صدارتی ووٹ بنتے ہیں ۔صدارتی انتخاب کے فارمولے کے مطابق 3یونٹ قومی اسمبلی ،سینیٹ اور بلوچستان اسمبلی کے ایک رکن کا ایک صدارتی ووٹ ہے تاہم پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں سے ہر ایک اسمبلی کے ووٹ بلوچستان اسمبلی کے کل ارکان کے مساوی یعنی 65ووٹ ہونگے اور اس حساب سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے’’1.90‘‘ارکان،سندھ اسمبلی کے’’2.58‘‘ارکان اور پنجاب اسمبلی کے’’5.70‘‘ ارکان پر مشتمل ایک صدارتی ووٹ بنتاہے ۔کل ایوان کی جتنی نشستیں کم ہیں اسی تناسب سے ووٹ بھی کم شمار ہوں گے۔ قوائد کے مطابق صدر بننے کے لئے سادہ اکثریت یعنی 354ووٹ حاصل کرنے ہیں ۔ دیئے گئے چارٹ میں تمام 6یونٹوں میں ارکان اور ووٹ کے حساب سے پارٹی پوزیشن اور کل صدارتی ووٹ کے حساب سے تیار کیا گیاہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے