پاکستان پاکستان24

جعلی اکاؤنٹس کیس میں وکیلوں کے عذر

اگست 28, 2018 2 min

جعلی اکاؤنٹس کیس میں وکیلوں کے عذر

Reading Time: 2 minutes

جعلی اکاؤنٹس کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی ہے ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور بیان ریکارڈ کرنے کیلئے ایف آئی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے، دونوں نے عدالتوں سے ضمانت کرا رکھی ہے ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے از خود نوٹس کی سماعت کی ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ وکیل اعتزاز احسن صدارتی الیکشن لڑ نے کیلئے چھٹی پر ہیں، سماعت ملتوی کی جائے ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ آج جے آئی ٹی کی تشکیل کے لئے سماعت مقرر کی گئی تھی، عدالتی حکم پر انور مجید کے تین بیٹوں کےنام ای سی ایل میں ڈال دیئے ہیں، انور مجید اور عبدالغنی مجید کو گرفتار کیا گیا ہے، حسین لوائی جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ آصف زرداری اور فریال تالپر ضمانت پر ہیں۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ ان کی ضمانت کس عدالت نے دی؟ ایف آئی اے کے ڈی جی نے بتایا کہ آصف زرداری کو حفاظتی ضمانت اسلام اباد ہائی کورٹ اور فریال تالپر کو ٹرائل کورٹ نے ضمانت دی، آصف زرداری 3 ستمبر تک حفاظتئ ضمانت پر ہیں۔

چیف جسٹس کے پوچھنے پر بتایا گیا کہ اعتزاز احسن صدارتی الیکشن سے پانچ ستمبر تک فارغ ہو جائیں گے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اعتزاز بحریہ ٹاؤن کی نمائندگی کرتے ہیں، زیادہ وکیلوں والے مقدمے میں کسی نہ کسی کا مسئلہ رہتا ہے ۔ اومنی گروپ کے وکیل نے بتایا کہ عبدالغنی مجید کو حراست میں جان کا خطرہ ہے،ان کو خون آ رہا ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کوئی بڑا آدمی بیمار ہو جائے تو ملک میں مصیبت آ جاتی ہے۔ ایف آئی اے کے ڈی جی نے بتایا کہ بیماری کا علم ہونے پر ان کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔

عدالت نے سماعت پانچ ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے