پاکستان

جعلی اکاؤنٹس پیش رفت رپورٹ

اگست 28, 2018 < 1 min

جعلی اکاؤنٹس پیش رفت رپورٹ

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاونٹس ازخودنوٹس میں تحقیقات کی رپورٹ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پیش کی ہے ۔ ایف آئی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہعبدالغنی مجید نے جعلی بینک اکاونٹس سے فائدہ لینے والی کمپنیوں سے تعلقات کا اعتراف کر لیا ہے ۔

ایف آئی اے کی اب تک کی تحقیقات کی سپریم کورٹ میں جمع رپورٹ کے مطابق صدر سمٹ بینک حسین لوائی اور کارپوریٹ ہیڈ طاحہ رضا زیر حراست ہیں ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اومنی گروپ کے مالکان انور مجید اور عبدالغنی مجید 28 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر ہیں جبکہ آٹھ ملزمان قبل از گرفتاری ضمانت پر ہیں، رپورٹ کے مطابق آصف زرداری 3 ستمبر تک حفاظتی ضمانت پر جبکہ فریال طالپور 4 ستمبر تک حفاظتی ضمانت پر ہیں،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دس اشتہاری ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق انتیس مشکوک بینک اکاونٹس سے 35 ارب روپے منتقل کیے گئے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے