پاکستان24 متفرق خبریں

عامر لیاقت کا سپریم کورٹ کو جواب

اگست 29, 2018 2 min

عامر لیاقت کا سپریم کورٹ کو جواب

Reading Time: 2 minutes

بول نیوز کے اینکر اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے شاہزیب خانزادہ/جیو نیوز توہین عدالت کیس میں نوٹس پر جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے ۔ عامر لیاقت نے سات صفحات کے اردو میں تحریر کردہ جواب میں بہت کچھ لکھ کر آخری صفحے پر عدالت سے معاف مانگ لی ہے ۔

عامر لیاقت نے عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ میرے حوالے سے کوئی شکایت نہیں آئے گی ۔ تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نے ٹی وی پروگرام میں فادر آف بھارت اور سن آف بھارت کی اصطلاح کسی پاکستانی کے لئے استعمال نہیں کی۔عامر لیاقت نے جواب میں لکھا ہے کہ یہ اصطلاح بھارتی میڈیا کے اینکرز کے لئے استعمال کی جنہوں نے میری کردار کشی کی۔ جواب کے مطابق عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ میرے پروگرام کی کلپس کو سیاق سباق سے ھٹ کر پیش کیا گیا۔ جواب میں لکھا ہے کہ تحریک انصاف میں شمولیت پر مجھے زلیل کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی، شاھزیب خانزداہ نے میرے متعلق ایک ٹیبل سٹوری کرکے رسوا کرنے کی ھر ممکن کو شش کی۔

جواب کے مطابق عامر لیاقت نے نجم سیٹھی سے متعلق کہا ہے کہ مخالف چینل کے نجم سیٹھی نے میرے بارے میں ایک نہیں درجنوں باتیں کہیں۔ اس حوالے سے ویڈیو کلپس عدالت میں پیش کررہا ہوں۔ جواب میں عامر نے لکھا ہے کہ نجم سیٹھی کو نہ ھٹانے کے لئے عمران خان کو قائل کیا۔ نجم سیٹھی کا ناقد ہوں لیکن ان کی بطور چیئرمیں پی سی بی عزت کرتا ہوں۔ عامر لیاقت کے جواب میں کہا گیا ہے کہ عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔

عامر لیاقت کے جواب کے مطابق میری عزت کے ساتھ جو عناصر کررہےہیں ان کو بھی متنبہ کیا جائے ۔ عامر لیاقت نے ٹی پروگرامز کے کلپ الگ سے جمع کرائے ہیں۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے