پاکستان پاکستان24

حسین حقانی خرد برد نیب کے حوالے

اگست 30, 2018 < 1 min

حسین حقانی خرد برد نیب کے حوالے

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے حسین حقانی کے خلاف سفارتخانے کے فنڈز میں خرد برد کی تحقیقات ایف آئی اے سے لے کر نیب کے حوالے کر دی ہیں ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ میمو کمیشن کیس میں حقانی عدالت کو واپس آنے کا بیان حلفی دے کر گئے تھے ۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی عدالتی بنچ نے حسین حقانی کو امریکا سے پاکستان واپس لانے کے مقدمے کی سماعت کی ۔ عدالتی معاون نے بتایا کہ قانون سازی کی ضرورت ہے اور اس کیلئے ایک مجوزہ مسودہ پیش کیا ہے ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق  چیف جسٹس نے کہا کہ حسین حقانی کے واپس آئے بغیر کیس منطقی انجام تک نہیں پہنچایا جا سکتا، وہ ہمیں بیان حلفی دے کر گئے تھے ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اقوام متحدہ کے کنونشن اور عالمی معاہدے کے تحت نیب پاکستان کی تسلیم شدہ اینٹی کرپشن باڈی ہے اس لئے حسین حقانی کے خلاف درج کئے گئے مقدمے کی تفتیش ایف آئی اے کی بجائے نیب کرے تاکہ بین الاقوامی فورمز پر حقانی کی واپسی کیلئے نیب رجوع کر سکے ۔
عدالت نے حقانی کے خلاف سفارتخانے کے فنڈز میں خرد برد پر درج مقدمے کی تفتیش نیب کے حوالے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر مینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے