پاکستان

فوری مدد کی اپیل

اگست 31, 2018 < 1 min

فوری مدد کی اپیل

Reading Time: < 1 minute

 

سلمان کا تعلق سخاکوٹ، پختونخوا سے ہے. حال ہی میں پشاور یونیورسٹی سے آرکیٹیکچر انجینئرنگ کی ڈگری مکمل کی ہے ۔ اسلام آباد میں ملازمت بھی کر رہے ہیں لیکن قسمت کا کیا کیا جائے کہ اس سجیلے جوان کو پھیپھڑوں کی کوئی موزی بیماری لاحق ہوئی ہے. خاندان کی امیدوں کا مرکز ہے لیکن اب ایک جان لیوا ناآمیدی کا سامنا کر رہا ہے. علاج کے لئے مطلوبہ رقم کا سن کر بہت دکھ ہوا. 70، 80 لاکھ روپے بہت بڑی رقم ہے لیکن سلمان کے دوستوں نے ہمت کی ہے. الحمدللہ پیسے جمع ہونے لگے ہیں. لیکن اب بھی بہت کچھ چاہیے. 20 کروڑ لوگوں میں سات آٹھ ہزار لوگ ہزار ہزار روپے بھی جمع کر دیں تو ایک غریب گھرانے کے چشم و چراغ کی یہ خوبصورت آنکھیں پھر سے مسکرا سکتی ہیں.
بنک اکاؤنٹ اور رابطہ نمبر دئیے گئے اخباری تراشے میں موجود ہیں ۔

گزشتہ چند دنوں میں 12 لاکھ روپے سے زائد جمع ہو چکے ہیں۔ کے آر ایل ہسپتال نے کل بدھ کے دن جواب دے دیا ہے کہ آپ کو مزید ہمارے پاس آنے کی زحمت نہیں کرنی چاہئے یہاں اس کا مزید علاج ممکن نہیں ۔

سلمان کا علاج چائنا اور انڈیا میں ہو سکتا ہے ۔ سستا علاج انڈیا میں ممکن ہے، سلمان چنائی انڈیا ہسپتال کے ساتھ رابطہ میں ہے. انہوں نے 90 لاکھ روپے تخمینہ بتایا ہے.
چونکہ سلمان کی عمر صرف 27 سال ہے لہذا پیوندکاری کی کامیابی کا امکان 99 فیصد ہے. وقت تیزی سے گزر رہا ہے ۔

Accnt#=
12257900324403
IBAN= PK33 HABB 0012257900324403
Accnt holder name: Salman Khan
Branch code= 1225
HBL Sakhakot Branch
Cell# 03129346445

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے