پاکستان24 عالمی خبریں

شہرت کے بھوکے کو صلہ مل گیا

اگست 31, 2018 < 1 min

شہرت کے بھوکے کو صلہ مل گیا

Reading Time: < 1 minute

پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکے بنانے کا مقابلہ کرانے والے اسلام مخالف ڈچ سیاست دان گیرٹ ویلڈر نے نومبر کا ایونٹ منسوخ کر دیا ہے مگر اس نے جس کیلئے یہ سب کرنا تھا وہ مل گیا یعنی ہالینڈ اور دنیا بھر میں مشہوری ۔

گیرٹ ویلڈر جو ہالینڈ میں اسلام مخالف دائیں بازو کی جماعت کے رہنما اور ڈچ پارلیمان کے رکن ہیں ان کے بارے میں مشہور ہے کہ جب کبھی یہ خبروں سے باہر ہوں تو اسی طرح کے اعلانات اور کام کر کے شہ سرخیوں میں آتے ہیں ۔ ویلڈر بنیادی طور پر ایک ایسے مسخرے ہیں جو شہرت کیلئے کرتب دکھاتے ہیں ۔

ہالینڈ کے اخبارات نے لکھا ہے کہ ویلڈر کی وجہ سے ملک و معاشرے کو مسائل ہو سکتے ہیں مگر انہوں نے اپنا مقدمقصد حاصل کر لیا ہے اور وہ ہے شہ سرخیوں میں نام آنا ۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے لکھا ہے کہ یہ بھی خادم رضوی کی وجہ سے پاکستان میں مشہور ہو گیا ورنہ کس نے پوچھنا تھا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے