پاکستان

وزیراعظم کے نوٹس

ستمبر 1, 2018 < 1 min

وزیراعظم کے نوٹس

Reading Time: < 1 minute

وزیراعظم عمران خان نے نادرا کے خلاف مظاہرے کا نوٹس لیتے ہوئے مسائل کے فوری حل کےلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے زمان پارک لاہور کے سامنے عوام کے نادرا کے خلاف احتجاج کانوٹس لے لیا، عوام کا کہنا تھا کہ نادرا مسائل کے حل اور عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو گیا، وزیراعظم نے عوامی مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نادرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرین سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل کے حل کےلئے فوری اقدامات کریں ۔

دوسری طرف وزیراعظم نے لاہور میں غیر ضروری رکاوٹوں سے شہریوں کو درپیش مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو غیر ضروری رکاوٹیں فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے