متفرق خبریں

خاور مانیکا کی پیشی

ستمبر 2, 2018 < 1 min

خاور مانیکا کی پیشی

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ میں پاکپتن ڈی پی او تبادلے کے ازخود نوٹس کی سماعت کل ۳ ستمبر کو پھر ہوگی ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ مقدمہ سنے گا۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، آئی جی پنجاب، انکوائری افسر ایڈیشنل آئی جی پنجاب، آر پی او ساہیوال، متاثرہ پولیس افسر رضوان گوندل، پنجاب پولیس ہیڈ کوارٹر کے ڈی آئی جی شہزادہ سلطان، آئی ایس آئی کے کرنل طارق فیصل، وزیراعلی پنجاب کے سیکرٹری اور چیف سیکورٹی افسر کو طلبی کے نوٹس جاری کئے ہیں ۔

بشری پنکی کے سابق شوہر اور معاملے کے اہم کردار خاور مانیکا کو بھی طلب کیا گیا ہے ۔ عدالت نے احسن جمیل اقبال گجر جس نے وزیراعلی کے دفتر میں بیٹھ کر پولیس افسر پر حکم چلایا تھا کو بھی طلب کر رکھا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے