پاکستان

صدارتی الیکشن میں پولنگ جاری

ستمبر 4, 2018 < 1 min

صدارتی الیکشن میں پولنگ جاری

Reading Time: < 1 minute

صدارتی انتخابات 2018 کے ذریعے تیرہویں صدر مملکت کےلئے پولنگ جاری ہے ۔ پولنگ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی ۔ اس سے قبل صدارتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے تیاریاں مکمل کرلی تھیں ۔

پارلیمنٹ ہاوس اور صوبائی اسمبلیوں کو پولنگ اسٹیشنز کا درجہ دیدیا گیا، سینیٹ، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان ووٹنگ میں حصہ لیں گے

صدارتی انتخاب میں تین امیدوار میدان میں ہیں ۔ پی ٹی آئی کےعارف علوی،پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن،پانچ جماعتی اپوزیشن کے مولانا فضل الرحمن میدان میں ہیں ۔

1121 ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی صدارتی پولنگ میں حصہ لیں گے،قومی اسمبلی کے 330 ،سینیٹ کے 102 ارکان پولنگ میں حصہ لیں گے،پنجاب اسمبلی کے 354،سندھ اسمبلی کے 163 ارکان ووٹ ڈال سکیں گے ۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 112 بلوچستان اسمبلی کے 60 ارکان ووٹ ڈال سکیں گے

حلف نہ اٹھانے کے باعث 9 ارکان اسمبلی صدارتی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے،مختلف وجوہات کے باعث 44 نشستیں خالی ہیں ۔ پنجاب اسمبلی کے چار،سندھ کے دو اور بلوچستان اسمبلی کے تین ارکان حلف نہیں اٹھا سکے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے