پاکستان

بابر اعوان کے خلاف ریفرنس دائر

ستمبر 4, 2018 < 1 min

بابر اعوان کے خلاف ریفرنس دائر

Reading Time: < 1 minute

نندی پاور پروجیکٹ میں تاخیر سے قومی خزانے کو نقصان پر نیب راولپنڈی نے بابر اعوان کے خلاف بطور سابق وزیر قانون کرپشن ریفرنس دائر کردیا ہے ۔

بابر اعوان کے ہمراہ سابق وزیر پانی و بجلی راجا پرویز اشرف بھی ریفرنس میں نامزد کئے گئے ہیں ۔ سابق سیکرٹری قانون مسعود چشتی اور جسٹس ر ریاض کیانی کو بطور سابق سیکرٹری قانون کے ملزم نامزد کیا گیا ، سابق ریسرچ کنسلٹنٹ شمیلہ محمود ، سابق سینئر جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر ریاض محمود بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے جبکہ سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں،ترجمان نیب کے مطابق ملزمان پر نندی پور منصوبہ تاخیر کرنے پر ریفرنس دائر کیا گیا ،سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر 2011 میں نندی پور کمیشن قائم کیا گیا تھا،کمیشن کی سربراہی رحمت حسین جعفری کو دی گئی تھی،کمیشن کو نندی پور منصوبہ کی تاخیر کی وجوہات جاننے کی زمہ داری سونپی گئی تھی،نندی پور پاور پراجیکٹ کی اکنامک کارڈینیشن کمیٹی نے منظوری دی تھی،نندی پور منصوبے کی منظوری 329 ملین ڈالر کی لاگت سے دی گئی
منظوری کے بعد منصوبہ کا کنٹریکٹ 28 جنوری 2008 کو کیا گیا،کانٹریکٹ نادرن پاور جنریشن اور ڈانگ فینگ الیکٹرک کارپوریشن چائینہ کے درمیان ہوا ،منصوبے کی تاخیر سے 27292.94 ملین روپے کا نقصان ہوا،ریفرنس نیب راولپنڈی کی افسر عاصمہ چودھری نے احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کیا ۔

بابر اعوان نے مشیر کی حیثیت سے استعفا دے دیا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے