پاکستان پاکستان24

سوموٹو اختیار کو خود دیکھیں گے، چیف جسٹس

ستمبر 7, 2018 < 1 min

سوموٹو اختیار کو خود دیکھیں گے، چیف جسٹس

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184/3 کے تحت نوٹس کی تشریح اور اس کے دائرہ اختیار کی حدود کے تعین کیلئے دائر تمام درخواستوں کو یکجا کر دیا گیا ۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب، عدالت آرٹیکل 184/3 کے دائرہ اختیار کو جانچنا چاہتی ہے، ہم اپنے اختیارات کو ریگولیٹ کرنا چاہتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت یہ جاننا چاہتی ہے کہ آرٹیکل 184/3 کے معاملے میں اختیارات سے تجاوز تو نہیں کیا جارہا ہے، معاملے میں دو سینئر وکلا کو بھی عدالتی معاون مقرر کریں گے ۔

عدالت نے معاونت کیلئے اٹارنی جنرل، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو بھی نوٹس جاری کر کے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے