پاکستان

وزیراعظم کے اجلاس میں فیصلے

ستمبر 8, 2018 < 1 min

وزیراعظم کے اجلاس میں فیصلے

Reading Time: < 1 minute

وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا ہے ۔ اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی شریک تھے ۔ دیگر شرکا میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری، وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق، عامر محمود کیانی اور ڈاکٹر بابر اعوان شامل تھے ۔

اجلاس میں وزارت کیڈ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر ہاؤس عوام کے لئے کھول دینے پر عمران خان نے عمران اسمعیٰل کو سراہا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنر ہاؤس بھی عوام کے لئے کھولے جائیں ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر بھی وزیر اعظم کو بریفنگ دی ۔ یہ اجلاس بنی گالہ میں ہوا ۔ وزیراعظم نے آج سارا دن بنی گالہ میں اپنے بچوں کے ساتھ گزارا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل بھی بنی گالہ میں ہوں گے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے