پاکستان پاکستان24

ڈبل سواری پر پابندی

ستمبر 9, 2018 < 1 min

ڈبل سواری پر پابندی

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد انتظامیہ نے ضلع بھر میں دو ماہ کیلئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق موٹرسائیکل پر ڈبل سواری، وال چاکنگ، پمفلٹ تقسیم کرنے اور بینرز لگانے پر پابندی ہوگی۔
اسلام آباد انتظامیہ نے محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دو ماہ کیلئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ حمزہ شفقات نے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے۔ نوٹیفکیشنز کے مطابق موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ ضلع بھر میں وال چاکنگ، پمفلٹ تقسیم کرنے اور بینرز لگانے پر بھی پابندی ہوگی۔ پابندیوں کا اطلاق دو ماہ تک رہے گا۔ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے