متفرق خبریں

تین چینلز اور عدالتیں

ستمبر 10, 2018 < 1 min

تین چینلز اور عدالتیں

Reading Time: < 1 minute

وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے نے تین نجی چینلز ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے سیل کر دیا تاہم صابر شاکر اور سمیع ابراہیم کے فوری سپریم کورٹ پہنچنے پر کیس کو شام چھ بجے عدالت عظمی میں سنا گیا۔

سی ڈی اے اور انتظامیہ نے اسلام آباد ہائیکوٹ کے احکامات کی روشنی میں نجی چینلز کو سیل کیا، رہائشی علاقوں سے نجی چینلز کو منتقل ہونے کے لئے 2 ماہ کا وقت دیا گیا تھا،سی ڈی اے انتطامیہ نے عدالتی احکامات کی روشنی میں تین چینلز جن میں اے آر وائے، کیپیٹل ، اور بول نیوز شامل ہیں کو سیل کیا ۔ فیصلے پر عمل درآمد کے فوری بعد صابر شاکر اور سمیع ابراہیم سپریم کورٹ پہنچے اور اپیل کی، چیف جسٹس نے شام چھ بجے تین رکنی بنچ کی سربراہی میں کیس سنا اور سیل ہٹانے کی ہدایت کی ۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ تینوں چینلز کو عدالت نے مہلت دی مگر دفاتر منتقل نہ کئے گئے ۔ سمیع ابراہیم نے کہا کہ وکیلوں کو چیمبر منتقل کرنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے ہم نے بھی آج درخواست کی تھی ہائیکورٹ نے مسترد کی ۔ عدالت نے سیل ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی ۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج حکم دیاتھا تھا کہ رہائشی علاقوں میں قائم میڈیا دفاتر سےمتعلق عدالتی احکامات پر کل تک عملدرآمد کرایا جائے، سی ڈی اے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ کل جمع کرائے ،عدالت کا کہنا تھا کہ میڈیا دفاتر یکم اگست تک منتقل کئے جانے تھے، چالیس اضافی دن گزرجانے کے بعد بھی عدالتی حکم پر عمل درآمد کیوں نہ ہوسکا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے