پاکستان

عمران خان کو عدالت حاضری سے استثنا

ستمبر 11, 2018 < 1 min

عمران خان کو عدالت حاضری سے استثنا

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کو حاضری سے مستقل استثنی دے دیا ہے ۔ شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین، اعجازچوہدری سمیت دیگرملزمان کی ایک روز کی حاضری سے استثنی منظور کی گئی  ۔ پولیس پراسیکیورٹر نے استثنا پر اعتراض نہ ہونے کا موقف اپنایا ۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی نے پی ٹی وی اورپارلیمنٹ حملہ سمیت پی ٹی آئی دھرنوں کے دوران بننے والے تین مقدمات کی سماعت کی ، سینئر وکیل بابر اعوان اورپولیس پراسیکیورٹر عدالت میں پیش ہوئے ، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مستقل حاضری سے استثنی اورسماعت میں وکیل کے پیش ہونے کی درخواست دی ، بابراعوان نے دلائل میں کہاکہ ملزم ایک زیادہ ہوتوشریک ملزمان کوحاضری سے استثنیٰ مل سکتا ہے اگرملزم کا وکیل بیان حلفی جمع کرا دے توبھی حاضری سے استثنی دیا جاسکتا ہے بابراعوان نے عمران خان کی جانب سے بیان حلفی جمع کرایا ، پولیس پراسیکیورٹرنے عمران خان کی مستقل حاضری سے استثنیٰ دینے اعتراض نہ ہونے کا موقف اپنایا ، عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی مستقل حاضری سے استثنی کی درخواست منظورکی جبکہ شاہ محمود قریشی،جہانگیر ترین،اعجازچوہدری،شفقت محمود،علیم خان ،سیف اللہ نیازی اور راجہ خرم نوازکی حاضری سے استثنی کی درخواست بھی منظور کرلیں ، انسداد دہشتگرد عدالت نے کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے