پاکستان

نیب ریفرنسز منتقلی پر اپیل کی سماعت

ستمبر 11, 2018 < 1 min

نیب ریفرنسز منتقلی پر اپیل کی سماعت

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے نواز شریف اور دیگر کے ریفرنسز کی دوسری عدالت منتقلی کے خلاف نیب کی اپیل پر سماعت کی ۔ عدالت نے ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے کیلئے دس دن کی مہلت دیدی ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی عدالتی بنچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر نیب اپیل کی سماعت کی ۔ عدالت کو نیب کے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ہمیں کچھ وقت چاہئیے کیونکہ ابھی تک تفصیلی فیصلہ نہیں ملا، ہائیکورٹ نے مختصر فیصلہ دیتے ہوئے ریفرنسز دوسری عدالت منتقل کئے، تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے ۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار تفصیلی فیصلے کیلئے متعلقہ جج صاحبان تک عدالتی ہدایت پہنچائیں تاکہ ریفرنسز منتقلی کا تفصیلی فیصلہ سنایا جا سکے ۔ مقدمے کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے