پاکستان

گستاخانہ مواد پر مقدمہ اور اشتعال

ستمبر 11, 2018 < 1 min

گستاخانہ مواد پر مقدمہ اور اشتعال

Reading Time: < 1 minute

پنجاب کے ضلع لیہ کے گاؤں چک نمبر 169/ٹی۔ڈی۔اے میں مبینہ طور پر ایک فیس بک صارف نے حضرت عمر کی شان میں گستاخانہ مواد سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا ہے جس کے خلاف محمد اشرف نامی شہری نے درخواست دی ہے ۔

درج کئے گئے مقدمے کے مطابق مدعی نے کہا ہے کہ علی رضا نامی شخص حق علی کے نام سے سوشل میڈیا کی سائٹ فیس بک پر بنی آئی ڈی پر خلیفہ راشد حضرت عمر فاروق رَضِىَ الله عَنْهُ کے خلاف نہ صرف غلیظ زبان استعمال کی بلکہ توہین آمیز خاکے بھی شائع کیے۔
گاؤں کے لوگوں میں اس واقعہ کے بعد شدید اشتعال پھیل گیا ۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ احتجاج کے بعد پولیس نے ملی بھگت سے ایف۔آئی۔آر میں انتہائی کمزور دفعات لگا کر کشیدگی کو مزید ہوا دی ہے۔
اہل علاقہ نے کہا ہے کہ تمام مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اس لئے آئی جی پنجاب اور وزیراعلی سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس واقعے کا نوٹس لیں اور ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات 7 اے ٹی اے اور توہین کی دفعہ 295-اے کا اضافہ کیا جائے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب اور وزیراعلی کو فورا واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو مذکورہ دفعات ایف آئی آر میں شامل کرنے کا حکم دینا چاہیے تاکہ محرم میں کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے