پاکستان

پیرول رہائی کی مدت میں توسیع

ستمبر 12, 2018 < 1 min

پیرول رہائی کی مدت میں توسیع

Reading Time: < 1 minute

پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تدفین میں شرکت کے لیے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے ۔ سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ حکومت نے نوازشریف، مریم نواز اور محمد صفدر کی پیرول پر رہائی کی مدت میں مزید 3 دن کا اضافہ منظور کیا گیا ہے ۔

قبل ازیں گیارہ ستمبر کو رات گئے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ابتدائی طور پر 12 گھنٹوں کے لیے پیرول پر رہا کیا گیا تھا ۔ پیرول پر رہائی کے بعد تینوں مجرمان اڈیالہ جیل سے شہباز شریف کے ہمراہ نور خان ائیر بیس پہنچے جہاں سے وہ خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے ۔

لندن سے بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی جمعہ کی صبح چھ بجے لاہور ایئر پورٹ لایا جائے گا ۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اپنی بھابی کلثوم نواز کی میت لینے لندن پہنچ گئے ہیں ۔ جاتی امرا میں تعزیت کے لیے مسلم لیگ نون کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہے تاہم نواز شریف طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے کسی سے ملاقات نہیں کر رہے ۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے