پاکستان

وزیراعظم کا آئی ایس آئی دفتر کا دورہ

ستمبر 12, 2018 < 1 min

وزیراعظم کا آئی ایس آئی دفتر کا دورہ

Reading Time: < 1 minute

وزیراعظم عمر ان خان نے آئی ایس آئی ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا ہے ۔ عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی کا ملکی دفاع اور سلامتی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ھے پوری قوم اور حکومت اپنی افواج اور خفیہ اداروں کے پیچھے کھڑے ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمر ان خان نے آئی ایس آئی ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا ۔ آئی ایس آئی ہیڈکواٹرز آمد کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم کا استقبال کیا ۔ ترجمان کے مطابق حکام کی جانب سے وزیر اعظم کو ملکی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ، وزیراعظم کو سٹرٹیجک انٹیلجنس امور اور سیکورٹی صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیاگیا، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی دنیا کا بہترین انٹیلجنس ادارہ ھے ، انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت اپنے افواج اور عسکری اداروں کے پیچھے کھڑے ہیں ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنے خفیہ اداروں کی قربانیوں کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرتی ھے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے