پاکستان پاکستان24

منرل واٹر کا بھی از خود نوٹس

ستمبر 14, 2018 < 1 min

منرل واٹر کا بھی از خود نوٹس

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے منرل واٹر پر ازخود نوٹس لے لیا ہے ۔ عدالت نے تمام منرل واٹر کمپنیوں سے آج شام تک جواب طلب کرتے ہوئے کیس کل لاہور میں سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے ۔

سپریم کورٹ نے تمام کمپنیوں کو نوٹس جاری کر دیے ہیں ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق عدالت نے اٹارنی جنرل اور صوبوں کے ایڈوکیٹس جنرل کو بھی نوٹسز جاری کئے ہیں ۔

اس سے قبل عدالت میں چکوال سیمنٹ فیکٹریوں کی جانب سے کٹاس راج تالاب کا پانی استعمال کرنے کے مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پانی استعمال کرنے کے علاوہ فیکٹریوں سے ہوا کی آلودگی کا بھی اہم مسئلہ تھا ۔

عدالت کو بتایا گیا کہ پانی کی پائپ لائن ختم کی جا چکی ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وہاں سے جو پانی لیا جا رہا ہے اس کے ریٹس کا بھی مسئلہ تھا ۔ عدالتی معاون نے بتایا کہ 10 دن متواتر تینوں فیکٹریوں کو دیکھا ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ صرف ان تین فیکٹریوں کو مت ٹارگٹ کریں، ہم نے سب سے برابر سلوک رکھنا ہے ۔ سیکرٹری بلدیات نے بتایا کہ سیمنٹ فیکٹریوں کی جانب سے زیر زمین پانی استعمال کا فارمولہ طے کر لیا ہے ۔

عدالت نے کٹاس راج میں ہندوؤں کے مقدس چشمے کے خشک ہونے پر آیندہ منگل تک وزارت بلدیات کے سیکرٹری سے تفصلی رپورٹ طلب کرلی ۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ کسی خاص سیمنٹ فیکٹری کے خلاف کاروائی نہ کی جاۓ، تمام سمینٹ فیکٹریوں کا معائنہ کرکے رپورٹ دی جاۓ ۔

پاکستان ٹوئنٹی فور

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے