پاکستان پاکستان24

کلین چٹ کے بعد کیس کی سماعت

ستمبر 14, 2018 < 1 min

کلین چٹ کے بعد کیس کی سماعت

Reading Time: < 1 minute

خاور مانیکا اور پنجاب کے وزیراعلی کے کہنے پر تبدیل کئے گئے پاکپتن ڈی پی او ازخود نوٹس کیس کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے ۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 17 ستمبر کو سماعت کرے گا ۔

عدالت عظمی نے آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کئے گئے مقدمات کی فہرست جاری کی گئی۔ خاتون اول کے سابق شوہر خاور مانیکا کے اثر و رسوخ کی وجہ سے تبدیل کئے گئے ڈی پی اور پاکپتن رضوان گوندل کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت 17 ستمبر کو ہوگی ۔ عدالت نے سابق آئی جی پنجاب کلیم امام، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب اور خاور مانیکا کو بھی نوٹسز جاری کر دیئے ۔ سپریم کورٹ نے اس مقدمے میں آر پی او ساہیوال، سابق ڈی پی او رضوان گوندل، احسن جمیل اقبال گجر، وزیراعلی پنجاب کے سیکرٹری، چیف سیکورٹی افسر اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر پنجاب کو بھی نوٹس جاری کئے ہیں ۔ واضح رہے کہ آئی جی کلیم امام کی جانب سے واقعہ کی انکوائری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے جس میں تمام افراد کو کلین چٹ دی گئی ہے ۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے