پاکستان پاکستان24

سول ملٹری اجلاس کے فیصلے

ستمبر 14, 2018 < 1 min

سول ملٹری اجلاس کے فیصلے

Reading Time: < 1 minute

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں دوست ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات سمیت سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے ۔

وزیراعظم ہاوس کے ترجمان نے بیان جاری کیا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی، سیکرٹری خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے امور زیر غور آئے ۔

دوسری طرف ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر خارجہ کے ایک روزہ دورہ کابل کے حوالے سے مختلف نکات کا جائزہ لیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیاگیا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک سے برابری کی سطح پر دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے، بالخصوص افغانستان میں قیام امن اور استحکام پاکستان میں امن کی ضمانت ہے جس کےلئے پاکستان تعاون کےلئے تیار ہے  اجلاس کے دوران چین، سعودی عرب، ترکی اور امریکہ کے وزراء کے پاکستان کے حالیہ دوروں اور تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بھی امور زیر غور آئے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور ترقی کا خواہاں ہے تاہم پاکستان اپنے وقار، خود مختاری اور سالمیت کو ہر حال میں مقدم رکھے گا اور دو طرفہ تعلقات میں بھی پاکستان کے مفاد پر کسی قسم کی آنچ برداشت نہیں کی جائے گی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے