پاکستان

وزیراعظم سعودی عرب جا رہے ہیں

ستمبر 17, 2018 < 1 min

وزیراعظم سعودی عرب جا رہے ہیں

Reading Time: < 1 minute

وزیراعظم عمران خان اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہوں گے، وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان سمیت سعودی قیادت سے بات چیت کریں گے. ۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر کل روانہ ہوں گے، وزیر اعظم کل بعد از دوپہر سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہونگے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہونگے،وزیر اعظم دورے کے دوران سعودی فرما راو شاہ سلیمان ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقاتیں کریں گئے،وزیر اعظم سعودی قیادت سے دو طرفہ علاقائی مشرق وسطی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گئے،عمران خان کے ہمراہ خاتون اوّل بشری بی بی بھی ہوں گی،وزیر اعظم دورے کے دوران عمرہ بھی ادا کریں گئے،وزیر اعظم روضہ رسول پر حاضری بھی دیں گئے. دوسری جانب سفارتی ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی بھی سودی عرب دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے