پاکستان

بجلی خریدنے سے انکار

ستمبر 19, 2018 < 1 min

بجلی خریدنے سے انکار

Reading Time: < 1 minute

مختلف پاور پلانٹس سے بجلی خریدنے سے انکار پر نیپرا نے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے ۔  پندرہ دن میں جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بیگاس اور سولر کے نئے پاور پلانٹس سے بجلی خریدنے سے انکار کر دیا ہے جس کےباعث اربوں روپے کی بیرونی سرمایہ کاری ضائع ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں تاہم اس پر نیپرا نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سی پی پی اے کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے ۔ شوکاز نوٹس میں نیپرا اتھارٹی نے بجلی خریدنے سے انکار پر پرچیزنگ ایجنسی انتظامیہ کی معطلی، رجسٹریشن کی منسوخی ااور معاملات ایڈ منسٹریٹر کے حوالے کرنے کے آپشنز استعمال کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے سنٹرل ایجنسی سے پندرہ دن میں جواب طلب کر لیا ہے، غیر تسلی بخش جواب کی صورت میں نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کے خلاف قانونی کارروائی کا اختیار بھی رکھتی ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے