پاکستان

بجلی مہنگی کرنے کی سفارش

ستمبر 21, 2018 < 1 min

بجلی مہنگی کرنے کی سفارش

Reading Time: < 1 minute

بجلی کے نرخوں میں ایک روپیہ اننچاس پیسے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے، نیپرا 26ستمبر کو درخواست کی سماعت کرے گا ۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے دی گئی درخواست کے مطابق بجلی کے نرخوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں اگست کےلئے مانگا کیا گیا ہے ۔ سی پی پی اے کے مطابق اگست کےلئے بجلی کی ریفرنس قیمت چار روپے پچہتر پیسے فی یونٹ رکھی گئی تھی جس کے مقابلے میں پیداوار لاگت چھ روپے چوبیس پیسے فی یونٹ رہی ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگست کے دوران کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت چھ روپے بیالیس پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل سے سترہ روپے انچاس پیسے فی یونٹ رہی جبکہ فرنس آئل سے پیداواری لاگت چودہ روپے چھیالیس پیسے اور گیس سے چار روپے اٹھانوے پیسے فی یونٹ رہی ۔

آر ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت دس روپے سینتیس پیسے اور نیوکلیئر بجلی کی پیداواری لاگت پچانوے پیسے فی یونٹ رہی، بیگاس سے بجلی کی پیداواری لاگت چھ روپے بیس پیسے اور ایران سے درآمدی بجلی کے نرخ گیارہ روپے ستاون پیسے فی یونٹ رہی، سی پی پی اے نے سپلیمنٹری چارجز کی مد میں چون پیسے اور ٹرانسمیشن لاسز کی مد میں سترہ پیسے فی یونٹ بھی صارفین پر منتقل کرنے کی استدعا کی ہے، نیپرا قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے فیصلہ چھبیس ستمبر کو کرے گا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے