پاکستان

بھارت سے دوستی کا مقصد غربت کا خاتمہ

ستمبر 23, 2018 < 1 min

بھارت سے دوستی کا مقصد غربت کا خاتمہ

Reading Time: < 1 minute

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت سے دوستی کا مقصد دونوں ممالک کی تجارت بڑھا کر غربت کا خاتمہ کرنا ہے ہماری سوچ کو غلط نہ سمجھا جائے امید ہے ہندوستان کی قیادت میں موجود تکبر ختم ہوجائے گا۔

عمران خان نے لاہور میں سرکاری ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران پر کام کے لیے کوئی دباؤ نہیں ہوگا اداروں کے کام میں کوئی مداخلت نہیں کریں گے، لوگوں کو فوری انصاف کے لیے کھلی کچہری لگائی جائے گی، اس وقت پاکستان کو مالیاتی خسارے کا سامنا ہے، ملک قرضوں میں جکڑا ہوا ہے ہمیں کوشش کرکے عوام کا ایک ایک پیسہ بچانا ہے، وہی ملک ترقی کرتا ہے جہاں حکومتی نظام بہتر ہو۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت صرف پالیسی بناسکتی ہے اس پر عمل درآمد سرکاری ملازمین کی ذمہ داری ہے، سرکاری ملازمین یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیں، ایسی حکومت دوبارہ نہیں ملی گی، افسران کسی دباؤ کے بغیر ملک کی بہتری کے لیے کام کریں حکومت ان کا ساتھ دے گی۔

پاک بھارت کشیدگی پر انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی لیڈر شپ میں جو تکبر ہے امید ہے وہ ختم ہوجائے گا، ہم ان سے دوستی کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ دوستی سے غربت کا خاتمہ ہوگا تجارت بہتر ہوگی ہماری سوچ کو غلط نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ  اس طرح کی دھمکیاں ملیں گی تو ساری قوم مقابلہ کرنے کے لیے کھڑی ہے، ہم اگر دوستی کی پیشکش کررہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ یہ عمل دونوں ممالک کےلیے بہتر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں میں بہت صلاحیت موجود ہے اوورسیز پاکستانی ہی اگر سرمایہ کاری کرنے یہاں آگئے تو ملک کہاں سے کہاں چلے جائے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے