کھیل

انڈیا کے ہاتھوں ایک اور شکست

ستمبر 24, 2018 < 1 min

انڈیا کے ہاتھوں ایک اور شکست

Reading Time: < 1 minute

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں اتوار کو انڈیا نے پاکستان کو مسلسل دوسری بار ہرا دیا ہے ۔ اس بار انڈیا کی جت کا مارجن نو وکٹوں سے تھا ۔ اس جیت سے انڈیا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے ۔ انڈیا کے ساتھ فائنل کھیلنے والی ٹیم کا فیصلہ بدھ کو بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان میچ سے ہوگا ۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز سکور کیے اور انڈیا نے یہ ہدف باآسانی 40 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ پاکستان کی جانب سے کامیاب ترین بلے باز شعیب ملک رہے جنھوں نے 78 رنز بنائے ۔ شعیب ملک اور سرفراز احمد کے درمیان 107 رنز کی شراکت بھی رہی ۔

پاکستان کے 237 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انڈین اوپنرز روہت شرما اور شیکھر دھون نے عمدہ بیٹنگ کی اور دونوں نے سینچریاں سکور کیں ۔ روہت شرما نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 119 گیندوں میں 111 رنز سکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے ۔

شیکھر دھون نے 14 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 100 گیندوں میں 114 رنز سکور کئے، وہ رن آؤٹ ہوئے ۔ اس جیت نے انڈیا کو ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست برقرار رکھا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے