متفرق خبریں

نیب اپیل واپس لینے پر خارج

ستمبر 25, 2018 < 1 min

نیب اپیل واپس لینے پر خارج

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے نواز شریف کے خلاف دیگر دو ریفرنس دوسری عدالت منتقل نہ کرنے کی نیب کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی ہے ۔ فلیگ شپ اور العزیزیہ نیب ریفرنس جج محمد بشیر کی عدالت سے منتقل کرنے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ نے دیا تھا ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف نیب کی اپیل کی سماعت کی ۔ نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اپیل واپس لینے کیلئے نیب نے درخواست دی ہے، ہم ریفرنسز منتقلی فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینا چاہتے ہیں ۔ سپریم کورٹ نے نیب کی اپیل واپس لینے کی درخواست منظور کر لی ۔ عدالت نے واپس لینے کی بنیاد پر نیب کی اپیل خارج کر دی ۔

یاد رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے بعد فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنس دوسرے جج کی عدالت منتقل کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی درخواست پر دیا تھا جس کو نیب نے عدالت عظمی میں چیلنج کر رکھا تھا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے