کھیل

بنگلہ دیش سے بھی شکست

ستمبر 27, 2018 2 min

بنگلہ دیش سے بھی شکست

Reading Time: 2 minutes

بنگلہ دیش نے ایک طویل عرصے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر ایشیا کپ سے باہر کر دیا ہے ۔ اب اس کا مقابلہ فائنل میں بھارت سے ہوگا ۔

بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا لیکن پاکستانی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی ۔ پاکستانی ٹیم مقررہ پچاس اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 202 رنز بنا سکی ۔

پاکستان نے جب اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر فخر زمان پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند پر روبیل حسین کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے ۔ جس کے بعد دوسرے ہی اوور میں ان فارم بیٹسمین بابر اعظم 1 رن بنا کر مستفیض الرحمن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے ۔ پاکستان کو تیسرا نقصان کپتان سرفراز احمد کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ بھی مستفیض الرحمن کی گیند پر کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔ چوتھے آؤٹ ہونے والی کھلاڑی شعیب ملک تھے جو صرف 30 رنز بنا پائے ۔

اس کے بعد امام الحق اور آصف علی نے کچھ دیر ٹیم کو سہارا دیا لیکن 39 ویں اوور کی دوسری گیند پر آصف 31 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہو گئے ۔ جس کے کچھ دیر بعد ہی امام الحق بھی چالیسویں اوور کی پانچویں گیند پر سٹمپ آؤٹ ہوگئے ۔ انھوں نے 83 رنز بنائے ۔ آؤٹ ہونے والے نویں کھلاڑی محمد نواز جبکہ آٹھویں کھلاڑی حسن علی تھے دونوں نے ہی محض آٹھ، آٹھ رنز بنائے ۔

پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کی ٹیم 48.5 اوورز میں 239 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی طرف سے جنید خان نے نو اوور میں 19 رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیں ۔ بنگلہ دیش کی طرف سے مشفیق الرحیم اور محمد متھن نے 144 رن کی پارٹنرشپ کی۔ دونوں بیٹسمینوں نے پہلے پانچ اووروں کے اندر تین وکٹیں گرنے کے بعد، اننگز کو مستحکم کیا ۔

مشفیق الرحیم نے 99 جبکہ محمد متھن نے 60 رن سکور کیے۔ دونوں بلے بازوں نے پاکستانی بالرز کا تحمل کے ساتھ سامنا کیا اور پچ پر سیٹ ہونے کے بعد سکور میں تیزی سے اضافہ کیا۔ انھوں نے خاص طور پر فاسٹ بالر حسن علی اور شاداب خان کو نشانا بنایا۔ تاہم ان دونوں کے وکٹیں گرنے کے بعد آخر میں آنے والے کھلاڑی اس پارٹنرشپ کا فائدہ نہیں اٹھا سکے ۔

مشفیق الرحیم 99 رنز بنا کر صرف ایک رن کے فرق سے اپنی سنچری سکور نہ کرسکے۔ وہ شاہین آفریدی کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے