متفرق خبریں

وزیراعظم ہاؤس کی بھینسیں بک گئیں

ستمبر 27, 2018 < 1 min

وزیراعظم ہاؤس کی بھینسیں بک گئیں

Reading Time: < 1 minute

وزیراعظم ہاؤس کے فارم کی بھینسوں کی نیلامی کا عمل مکمل ہوگیا ہے، نیلامی کیلئے پیش کی گئیں بھینسوں سے 23 لاکھ روپے حاصل ہوئے ۔

وزیراعظم ہاؤس میں موجود 8 بھینسوں کی نیلامی کا عمل مکمل ہوگیا ہے، نیلامی کے لیے 8 بھینسیں پیش کی گئیں جو 23 لاکھ 2 ہزار روپے میں فروخت ہوئیں ۔ قواعد کے مطابق بھینسوں کے خریدار اگلے روز ہی بھینسیں وزیراعظم ہاوٴس سے لے جانے کے پابند ہوں گے ۔

ایک موقع پر بولی کے دوران خریدار بولی لگانے والوں سے الجھ پڑے، وزیراعظم ہاؤس کے حکام نے کہا کہ یہ اوپن بولی ہے جس نے بھینسیں لینی ہیں لے ورنہ واپس چلا جائے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 17 ستمبر کو وزیراعظم ہاؤس میں گاڑیوں کی نیلامی بھی ہوئی تاہم 102 میں سے صرف 61 گاڑیاں ہی نیلام ہوسکی تھیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے