پاکستان

معذور بچے کو والد کی پنشن بند

ستمبر 28, 2018 < 1 min

معذور بچے کو والد کی پنشن بند

Reading Time: < 1 minute

ای او بی آئی نے معذور بچے کی پنشن سات سال بعد بند کر دی ۔ معذور بچے محمد سجاد نے چیف جسٹس سے نوٹس لے کر داد رسی کی اپیل کی ہے ۔ محمد سجاد کو اپنے والد محمد اکبر کی موت کے بعد سات سال تک پنشن ملتی رہی ۔

بینائی سے محروم محمد سجاد کی جانب سے عدالت عظمی کے انسانی حقوق سیل میں درخواست دی گئی ہے، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ای او بی آئی نے اچانک معذوری پنشن بند کر دی ہے اور درخواست گزار کو کبھی کراچی اور کبھی اسلام آباد دفاتر کے چکر لگوائے جارہے ہیں ۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ای او بی آئی حکام کہتے ہیں والد کی موت کے بعد معذور بچوں کو پنشن دینے کی پالیسی ختم کر دی گئی ہے ۔

یتیم معذور بچے نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ اس کی پنشن بحال کرنے کا حکم جاری کیا جائے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے