پاکستان24 متفرق خبریں

نئے پاکستان میں کویتی وفد سے چوری

ستمبر 29, 2018 < 1 min

نئے پاکستان میں کویتی وفد سے چوری

Reading Time: < 1 minute

معلوم ہوا ہے کہ کویت کے اعلیٰ سطح کے وفد کے دورہ پاکستان کے دوران وفد کا قیمتی سامان چوری ہو گیا۔ چوری کرنے والا کوئی مبینہ طور پر اقتصادی امور ڈویژن کا اعلیٰ افسر نکلا۔

اسلام آباد میں اقتصادی امور ڈویژن کے اجلاس کے دوران کویتی وفد کا قیمتی بیگ اور دیناروں سے بھرا بٹوہ غائب ہو گیا۔ انتظامیہ نے تمام ملازمین، کمروں اور افسران کی الماریوں کی تلاشی لی لیکن سامان برآمد نہ ہوسکا۔ تمام افسران سے بھی سامان سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی تاہم کوئی سراغ نہ ملا۔ بڑے افسران چھوٹے ملازمین پر شکوک وشبہات کا اظہار کرتے رہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ حساس اداروں نے معاملے کی چھان بین شروع کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چور کو بے نقاب کیا ۔ اقتصادی امور ڈویژن کے گریڈ بیس پاکستان ایڈمنسٹریٹیو گروپ کے افسر ضرار حیدر نے مبینہ طور پر وفد کا بیگ اٹھایا تھا ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ افسر سے قیمتی بیگ اور دیناروں سے بھرا بٹوا بھی برآمد کرا لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی امور ڈویژن کے حکام کی جانب سے کویتی وفد سے اس افسوسناک واقعے پر معذرت کی گئی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے